WTI کی قدر میں کمی۔ ، API Chinese Data کا انتظار
WTI کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ API Chinese Data کا انتظار ہے۔ ایشیائی سرمایہ کاروں کی کروڈ آئل کیلئے سپورٹ میں کمی اور محتاط انداز ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کو واپس 80 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر لانے کا باعث بنا۔
API کسے کہتے ہیں۔ اور یہ کروڈ آئل کی قدر میں کمی کا سبب کیوں بن رہا ہے ؟
چین دنیا کی سب سے بڑی صنعتی اور دوسری بڑی معاشی مارکیٹ ہے۔ جس میں ہونیوالی سرگرمیاں دنیا کے ہر کونے پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہیں۔ امیریکن پیٹرولیئم انسٹیٹیوٹ (API) کروڈ آئل ٹریڈ کیلئے ایک عالمی شہرت یافتہ ایسوسی ایشن ہے جس کی تحقیقاتی رپورٹس ایک معیار کی حثیت رکھتی ہیں۔ API رواں ہفتے کے دوران امریکی کروڈ آئل کیلئے چینی انوینٹریز کی رپورٹ جاری کرنیوالا ہے جس کے باعث WTI کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ معاشی ماہرین آنیوالے دنوں میں WTI کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل تک گرنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
WTI کے بہترین لیولز
اسوقت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 80.43 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ 79.05 ڈالر کی سپورٹ بریک ہونے پر یہ بیئرش پریشر کے زیر اثر 66 ڈالرز کی طرف گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 79.05 ڈالرز رواں ماہ 3 اپریل کو WTI کی کم ترین سطح ہے۔ جبکہ 64.41 ڈالرز رواں سال کا کم ترین لیول ہے جسے امریکی کروڈ آئل نے 24 مارچ کو ٹچ کیا تھا۔ اوپر کی طرف Bullish سپورٹ بحال کرنے کیلئے اسکی پہلی مزاحمت 82.56 ہے جو کہ اسکی 200 دنوں کی Simple Moving Average بھی ہے۔ جس سے اوپر 83.37 کی دوسری مزاحمت ہے۔ تاہم رواں سال کی بلند ترین سطح 92.90 ڈالر رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔