WTI Crude Oil کی قدر 78 ڈالرز سے اوپر مستحکم، Middle East کی صورتحال اور OPEC Production Cut
Ceasefire Negotiations and Global Shipments concerns are boosting demand for Crude oil
WTI Crude Oil کی قدر 78 ڈالرز سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے . Middle East کی صورتحال اور OPEC Production Cut کی خبروں سے Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . Qatar میں جاری Ceasefire Negotiations سے سرمایہ کاروں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .
OPEC Production Cut ، آخر معامله کیا ہے؟
گزشتہ رات Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پید کرنیوالے ممالک کی تنظیم OPEC کی طرف سے باقاعدہ طور پر تصدیق کر دی گئی ہے کہ پیداوار میں کمی اگلے کوارٹر تک جاری رکھی جائیگی . اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ دسمبر 2023 کے اجلاس میں اس معاملے پر تیل پیدا کرنے والے دو اہم ممالک Saudi Arabia اور United Arab Emirates کے درمیان اس مسئلے پر اختلافات سامنے آئے تھے .
ریاض حکومت United States کی طرف سے دباؤ کے باوجود یومیہ 20 لاکھ بیرل کی کمی کا اعلان کر چکی ہے . جو کہ رواں برس جون تک جاری رہے گا . تاہم اس کا اہم اتحادی UAE مارچ کے بعد پیداوار بڑھانا چاہتا ہے .
Middle East میں Ceasefire کی توقعات کے WTI Crude Oil پر اثرات.
US President جو بائیڈن کو امید ہے کہ Israel اور Hamas کے درمیان اگلے پیر تک مستقل Ceasefire ہو جائے گی۔ ان کا یہ بیان خلیجی ریاست Qatar میں فریقین کے نمائندوں میں جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت کی اطلاعات کے درمیان آیا ہے.
صدر جو بائیڈن نے نیویارک میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ اگلے پیر تک وہ Ceasefire دیکھیں گے.
ان سے پوچھا گیا تھا کہ انہیں صیہونی ریاست اور Hamas کے درمیان Ceasefire Agreement کی کب تک امید ہے۔ اس پر انہوں نے کہا،ہم قریب ہیں۔ لیکن ہم وہاں تک ابھی نہیں پہنچے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممکنہ معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید Palestinian Prisoners کی رہائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ US Foreign Office کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حماس اس نئے مجوزہ معاہدے کو قبول کرے گا یا نہیں.
ان خبروں کے سامنے آنے اور Middle East میں قیام امن کی توقعات پر سرمایہ کاروں میں خرید داری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جس سے US Bonds Yields میں گراوٹ جبکہ Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
European Sessions کےآغاز پر WTI Crude oil نیوٹرل منظرنامہ اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ 78 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
دوسری طرف Brent Oil بھی گزشتہ روز سے جاری ریلی سے آج 83 ڈالرز کے قریب آ گیا ہے۔ معاشی ماہرین آنے والے دنوں میں بھی ملا جلا رجحان جاری رہنے کی توقع کر رہے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔