WTI Crude Oil کئی ماہ کی کم ترین سطح پر، Libyan Dispute حل کے قریب.

Libya's two legislative bodies agreed to jointly appoint a Central Bank governor

Libyan Dispute حل ہونے کی توقعات اور Global Supply disruption ختم ہونے کی توقعات پر WTI Crude Oil کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے . شمالی افریقی ملک میں دو اہم ترین متحارب گروہ Libyan Central Bank کا متفقہ گورنر تعینات کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں . جس سے Crude Oil کی عالمی مارکیٹس کو سپلائی معمول پر آنے کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں.

Libya Dispute کا پس منظر

Libyan Economy تیل پر کافی حد تک انحصار کرتی ہے. اور 2011 میں لیبیا کی سیاسی کشمکش اور انقلاب کے بعد سے. ملک میں سیاسی عدم استحکام اور مختلف مسلح گروپوں کے درمیان تنازعات نے Oil Production کو شدید متاثر کیا ہے۔ مختلف فریقین کے درمیان تیل کے وسائل پر کنٹرول کے لیے جھگڑے. پیداوار میں رکاوٹیں، اور برآمدی راستوں کی بندش نے Global Markets میں عدم استحکام پیدا کیا ہے.

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ لیبیا میں 2011 میں ہونے والے انقلاب کے بعد، معمر قذافی کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ انکے دورِ حکومت میں ملک میں ایک مستحکم اور مضبوط انتظامیہ  تھی، لیکن ان کے بعد ملک میں سیاسی خلا پیدا ہوگیا۔ جلد ہی  لیبیا میں متعدد سیاسی اور مسلح گروپوں کے درمیان اقتدار کی جدوجہد شروع ہوئی. جس نے افریقی ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا۔

 ممکنہ حل کے اثرات.

Libyan Dispute ممکنہ حل کی خبریں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا باعث بنی ہیں۔ گزشتہ روز ہونیوالے معاہدے کے بعد ملک  میں تنازعے کے خاتمے اور استحکام کی بحالی کے آثار نظر آ رہے ہیں،  اس سے Oil Production اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ لیبیا کے Oil Market میں دوبارہ شامل ہونے سے Global Supply میں بہتری آئے گی. جس کے نتیجے میں Crude Oil Prices میں مزید کمی کا امکان ہے .

قیمتوں میں کمی عالمی اقتصادیات پر گہرے اثرات مرتب کرے گی.۔  Black Gold کی متوازن قیمتیں توانائی کی لاگت کو کم کر دیتی ہیں، جس سے صنعتی پیداوار اور صارفین کے اخراجات پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ ان سے  عالمی تجارتی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں. کیونکہ توانائی کی قیمتیں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہیں. اور عالمی تجارت میں اضافہ کرتی ہیں۔

WTI Crude Oil کا ردعمل.

European Session کے دوران WTI Crude Oil مندی کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے. جو کہ 70 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil 4th September 2024
WTI Crude Oil 4th September 2024

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button