WTI Crude Oil کی قدر میں بحالی، Iran کی جانب سے Israel کو سخت ردعمل کی دھمکی.
Geopolitical Tensions seems to be escalated in the Middle East
Iran کی جانب سے Israel کو سخت ردعمل کی دھمکی دیے جانے کے بعد WTI Crude Oil کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے. Geopolitical Tensions میں اضافے سے US Sessions کے آغاز پر طلب میں اضافہ ہوا ہے . خیال رہے کہ آج Iranian Supreme Leader آیت الله علی الخامنائی نے Iranian Revolutionary Guards کو احکامات جاری کئے تھے کہ وہ ہفتے کے روز Israeli Attacks on Iran کا تباہ کن جواب دیں.
Iran کی جانب سے Israel کو سخت ردعمل کی دھمکی اور Geopolitical Tensions میں اضافہ.
Iranian Revolutionary Guards نے Israel کو دھمکی دی ہے کہ وہ ایسے حیران کن حملے کریں گے. جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب Iran اور Israel کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے. IRGC نے تازہ ترین بیان میں کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں Israel پر مزید "Crushing Strikes” کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Iran کے اس اعلان نے بین الاقوامی سطح پر تشویش بڑھا دی ہے۔ Israel کے خلاف IRGC کی اس دھمکی سے واضح ہوتا ہے. کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اس وقت خاص طور پر خطرناک ہو جاتی ہے. جب Middle East میں ایک نئے جنگی محاذ کا آغاز ہونے کے خدشات اپنی انتہاؤں کو چھو رہے ہیں. مبینہ طور پر دو Regional Powers کے درمیان تصادم خطے کو ایک طویل جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے.
خیال رہے کہ اختتام ہفتہ پر Israel نے Iran پر یکم اکتوبر کو ہونیوالے حملوں کے جواب میں Missile حملے کیے تھے. امریکی میڈیا کے مطابق Israel نے Iran پر حملوں سے پہلے White House کو مطلع کر دیا تھا۔ جبکہ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ Iran پر Israeli Attacks سے آگاہ ہیں. اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔بعد ازاں امریکی صدر جو بائڈن نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے ان حملوں کا جواب دینے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا.
WTI Crude Oil پر اثرات.
خبر سامنے آنے کے بعد Crude Oil کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ Crude Oil کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں. جو اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں. کہ مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ یہ ممکن ہے کہ Trump Trade کا اثر دیگر مارکیٹوں کی طرح Crude Oil Market میں بھی دیکھا جا رہا ہو۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔