WTI Crude Oil کی قدر میں بحالی ، OPEC کا پیداوار میں اضافے کا فیصلہ موخر.

Crude Oil edges up slightly towards $70 after extending losses on Wednesday

OPEC  نے اکتوبر میں تیل کی پیداوار میں اضافے کو مؤخر کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔  جس کے بعد WTI Crude Oil کی قدر  70 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ہوئی ہے. تنظیم کے مطابق یہ فیصلہ Global Markets میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور معاشی عدم استحکام کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

OPEC کا پیداوار میں اضافے کا فیصلہ موخر.

عالمی خبر رساں ایجنسی Reuters کے مطابق  Saudi Arabia کی زیر قیادت تیل پیدا کرنیوالے ملکوں کی تنظیم OPEC  نے فیصلہ کیا ہے. کہ اکتوبر میں تیل کی پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ پیشرفت اوپیک کے رکن ممالک کی حالیہ میٹنگ میں کی گئی. جس میں انہوں نے  تیل کی طلب اور رسد کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔

رکن ممالک  نے عالمی مارکیٹ  میں Crude Oil Prices کی بے یقینی کی حالت کے پیش نظر. پیداوار میں اضافے کی منصوبہ بندی کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے یہ تاخیر کی. ان کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں کمی اور Global Economic Overview میں اتار چڑھاؤ کی بنا پر موجودہ سطح پر ہی پیداوار برقرار رکھی جائے گی۔

اس  تاخیر سے تیل کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق  صارفین کے لئے تیل کی قیمتوں میں استحکام رہے گا. اور  مارکیٹ میں رسد کا توازن  برقرار رہے گا۔

WTI Crude Oil کا ردعمل.

US Session کے دوران WTI Crude Oil بحالی کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے. جو کہ 70 ڈالرز کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil 5th September 2024
WTI Crude Oil 5th September 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button