WTI Crude Oil کی محدود رینج، US Vice President کی Israel کو سیز فائر کیلئے وارننگ.

Kamila Haris is trying to re-build her party image to avoid the public anger

US Vice President کی Israel کو سیز فائر کیلئے وارننگ جاری کئے جانے کے بعد WTI Crude Oil محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. واضح رہے کہ کمیلا ہیرس نے آج Israeli Prime Minister بنیامین نتن یاہو سے ملاقات میں جنگ بندی پر زور دیا. جس کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا. 

US Vice President کا جنگ بندی پر زور اور WTI Crude Oil پر اثرات. 

ایک ہفتے پر مشتمل Crude Oil Prices میں گراوٹ کی ریلی اس وقت وسعت اختیار کر گئی. جب US Vice President کمیلا ہیرس کی طرف سے Israeli Prime Minister بنیامین نتن یاہو کو مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے کہا گیا. ان کے اس بیان سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے. جبکہ Ceasefire کے نتیجے میں Global Supply Disruption ختم ہونے کے امکانات بھی پیدا ہوئے ہیں .

خیال رہے کہ بھارتی نزاد امریکی نائب صدر رواں برس نومبر میں ممکنہ طور پر Democrat Presidential Candidate بننے والی ہیں.
انہوں نے   نتن یاہو سے بات چیت کے بعد  واضح کیا. کہ جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ کملا ہیرس نے نتن یاہو سے بات چیت کو تعمیری قرار دیا. تاہم ان کا لہجہ موجودہ صدر جو بائیڈن سے کہیں سخت تھا.

انھوں نے غزہ میں ہلاکتوں پر سنجیدہ خدشات واضح کرتے ہوئے Israeli PM کو بتایا. کہ اسرائیل اپنا دفاع کیسے کرتا ہے یہ اہمیت کا حامل ہے. یہ بات چیت White House میں ہوئی جس کے بعد کملا ہیرس نے تنازع کا Two States Solution تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا.

Middle East Ceasefire خارج از امکان نہیں ، اسرائیلی وزیر اعظم.

Crude Oil Prices میں گراوٹ کی یہ ریلی دو روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم کے US House of Representatives سے خطاب کے بعد شروع ہوئی. جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ وہ آٹھ ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں.

تاہم انہوں نے دوران خطاب واضح کیا تھا کہ اس کا دارومدار Hamas کے رویے اور یرغمالیوں کی رہائی پر ہے.  ان کے بیان کا Global Markets میں خیر مقدم کیا گیا. کیونکہ اس سے Global Supply Disruption ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں . تاہم ایسا ہونے کی صورت میں عالمی سطح پر Black Gold کی قیمتیں مزید گرنے کا امکان ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

WTI Crude oil آج مجموعی طور پر 78 ڈالرز کے قریب  ٹریڈ کر رہا ہے. یہ اسکی اہم ترین نفسیاتی سپورٹ ہے. جسے بریک کرنے کی صورت میں یہ 76 ڈالر تک گر سکتا ہے.

WTI Crude Oil کی محدود رینج، US Vice President کی Israel کو سیز فائر کیلئے وارننگ.
WTI Crude Oil as on 26th July 2024.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button