الیکشن کمیشن کا فیصلہ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

پاکستان الیکشن کمیشن کی طرف سے پی۔ٹی۔آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فیصلہ دیئے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اسوقت ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے بعد سرمایہ کاروں میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے۔ KSE100 اور KSE30 دونوں انڈیکسز میں شدید فروخت (Selling ) جاری ہے۔

اسوقت جمعے کے وقفے کے بعد شروع ہونیوالے سیشن میں KSE100 میں 200 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41936 اور KSE30 بھی دوسرے سیشن کے آغاز ہر 50 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15460 کی سطح پر آ گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے سیشن کے دوران بڑی گراوٹ کا امکان ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button