پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مسلسل دوسرے دن تیزی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں آج بھی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر کا مضبوط ہونا، بین الاقوامی اداروں کی طرف سے قرضوں کی وصولیوں کا موخر ہونا ( Re-Scheduling) اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے کی جانیوالی بین الاقوامی امداد ، یہ سب وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی معاشی اعشاریوں (Financial indicators ) میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ KSE100 آج آغاز میں ہی 259 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41410 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 بھی 97 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15500 کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 15517 پر آ گیا ہے۔ آج بھی مارکیٹ میں حصص( Shares ) کا اچھا Volume اور سرمایہ کاری کا اچھا حجم ( Capitalization ) نظر آ رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button