پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے اختتام پر مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔ جمعے کے روز فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF ) کی طرف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے بعد آج آغاز میں مارکیٹ میں 459 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی لیکن 42672 تک پہنچنے کے بعد تیزی یہ مومینٹم برقرار نہیں رہ سکا تاہم اختتامی سیشن میں KSE100 انڈیکس 133 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42347 کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 38 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15602 پر اختتام پزیر ہوا۔

آج شیئر بازار میں 22 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button