پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی پر دن کا اختتام

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ KSE100 آج 299 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 41220 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 میں 155 پوائنٹس کی مندی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 15447 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ KSE100 میں 15 کروڑ 61 لاکھ حصص ( Shares ) کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ جبکہ KSE30 میں 6 کروڑ 65 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ آج مارکیٹ نے اپنی ابتدائی سپورٹ 41400 کو بھی توڑ دیا۔ ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ) میں تیزی کی وجہ سے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کی پیشگوئی کی جا رہی تھی تاہم آج بھی غیر متوقع طور پر مارکیٹ کے آغاز پر ملا جلا لیکن آخری سیشن تک مندی کا رجحان بن گیا تھا جس ہر دن کا اختتام ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button