پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے ساتھ دن کا آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ہفتے کے آخری دن کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ملے جلے رجحان اور سست روی کے ساتھ ہوا ہے۔ آج پاکستانی معاشی مارکیٹس ( Financial Markets) دو وجوہات کی بناء پر سست روی کی شکار ہیں۔ آج پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ آج فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( FATF ) میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سن میں سے عمران خان کے بارے میں فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سنایا جائے گا جس کے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ جبکہ فیٹف کا فیصلہ رات 8 بجے آنے کا امکان ہے۔ ان دونوں وجوہات کی بنا پر پی۔ایس۔ایکس میں سست روی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 9 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42146 پر آ گیا ہے۔ آغاز پر انڈیکس میں 91 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 5 پوائنٹس اوپر 15517 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button