پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ) میں کاروباری دن بھر شدید مندی کے رجحان کے بعد اختتام تک مارکیٹ نے 500 سے زائد پوائنٹس Recover کئے اور KSE100 37 ہوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40927 پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 19 کروڑ حصص ( Shsres ) کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت ے ارب 32 کروڑ روپے رہی۔ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15355 پر ہوا۔ ۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) دوسرے اور 1 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹی۔آر۔جی ( TRG ) تیسرے نمبر پر رہا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔