پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( PSX ( میں آج کاروباری دن کا اختتام انتہائی تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے گراوٹ کی شکار PSX میں آج سرمایہ کاری کا اچھا رجحان نظر آیا۔ KSE100 آج 531 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 41151 کی سطح پر بند ہوا جبکہ KSE30 میں دن کا اختتام 206 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15419 پر ہوا۔ آج Sharebazar کی ریگولر مارکیٹ میں میں 21 کروڑ 30 لاکھ حصص (Shares ) کا لین دین ہوا۔ جبکہ فیوچر مارکیٹ میں 1 کروڑ 42 لاکھ حصص فروخت ہوئے۔ ان کے علاوہ Negotiable Deals میں بھی 60 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ یوں حصص کا والیوم 23 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گیا۔ جن کی مجموعی مالیت 9 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ ان میں سے 13 کروڑ 93 لاکھ حصص KSE100 ، جبکہ 9 کروڑ 45 لاکھ کا کاروبار KSE30 میں ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔