پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ آج صبح مثبت آغاز کرنے والا KSE100 دن کے اختتام پر 56 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 42155 پر بند آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 میں دن کا اختتام زیاد مندی کے ساتھ 266 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15622 پر ہوا ہے۔ آج حصص بازار (Share Market ) میں 30 کروڑ 48 لاکھ حصص کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 9 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج پاکستانی مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ عالمی اور ایشیائی اسٹاکس میں آنیوالی مندی کی لہر تھی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button