پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں ہفتے کے پہلے دن کاروباری سرگرمیوں کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ امریکی صدر کے پاکستان کے ایمٹی پروگرام کے بارے میں بیان اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے علاوہ آج عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں ہونیوالی گراوٹ کے بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ آج مارکیٹ میں زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے اور حصص (Shares ) کا حجم بھی کم رہا۔

آج KSE100 انڈیکس دن کے اختتام پر 193 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41755 پر بند ہوا ہے۔ اور اسکی رینج بھی 41755 دے 41988 کے درمیان محض 233 پوائنٹس کے درمیان رہی۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 109 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15424 پر ہوا ہے۔ آج کے دن اسکی بلند ترین سطح 15533 اور کم ترین لیول 15413 رہا۔ اس طرح کاروباری سرگرمیاں محض 120 پوائنٹس کے درمیان رہیں۔

آج شیئر بازار میں 14 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔ لیکن زیادہ تر لین دین Penny Stocks یعنی چھوٹے شیئرز میں ہوا۔ جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ 14 کروڑ شیئرز کی مجموعی مالیت 4 ارب 65 کروڑ روپے رہی۔ آج کے دن کا Volume Leader ایک کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) رہا۔ جبکہ 67 لاکھ شیئرز کے ساتھ دیوان سیمنٹ لیمیٹڈ (DCL ) دوسرے اور 57 لاکھ شیئرز کے ساتھ لوٹ کیمیکل (LOTCHEM ) تیسرے نمبر پر رہا ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button