پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا ملے جلے رجحان کے بعد قدرے مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں آج دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری سیشن کے دوران کسی حد تک بحال ہونے میں کامیاب رہی ہے۔ آج پاکستان الیکشن کمیشن کی طرف سے اہم فیصلوں کی وجہ سے پہلے سیشن سے ہی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کی شکار رہی ۔ اس کے علاوہ آج رات پاکستان وقت کے مطابق 8 بجے فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF ) پاکستان کے گرے لسٹ میں رکھنے یا نکال دیئے جانے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا رہی ہے۔ اس وجہ سے بھی زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے۔

نماز جمعہ کے وقفے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلے کے بعد فوری ردعمل کے طور پر KSE100 انڈیکس میں 200 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تاہم آخری آدھے گھنٹے کے دوران انڈیکس میں ریکوری دیکھی گئی۔ جس کے بعد KSE100 انڈیکس 76 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42213 پر بند ہوا۔ جبکہ KSE30 بھی 52 پوائنٹس اوپر 15564 کی سطح پر بند ہوا۔ آج شیئر بازار میں 28 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button