پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا شدید مندی پر اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں ہفتے کے آخری دن کا اختتام شدید مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور اور رول اوور ویک کے اخری دن ہونے کی وجہ سے بھی شدید سیلنگ نظر آئی۔ KSE100 دن کے اختتام پر 462 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 41140 کی سطح پر بند ہوا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 41641 اور کم ترین لیول 41115 رہا۔ دوسری طرف KSE30 میں ہفتہ وار کاروباری سرگرمیاں 248 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 15041 پر بند ہوا۔

آج شیئر بازار میں 17 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کی مالیت 4 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج زیادہ تر لین دین چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks ) میں ہوا۔ آج کا والیوم لیڈر 2 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL ) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کے ساتھ کراچی الیکٹرک دوسرے اور ا کروڑ 3 لاکھ شیئرز کے ساتھ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ (CNERGY ) تیسرے نمبر پر رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button