پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا اور قدرے مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروبار کے دوران ملا جلا لیکن قدرے مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کے منفی اثرات ملک کے معاشی اعڈاریوں (Financial Indicators ) پر مرتب ہو رہے ہیں اس کے علاوہ امریکہ کے ساتھ تبدیل ہوتے ہوئے تعلقات بھی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی کی بڑی وجہ ہیں۔ گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/PKR ) کی قدر میں بھی ایک بار پھر اضافہ اور کئی کمرشل بینکوں کے خلاف کاروائی کے امکان کے پیش نظر بھی سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج KSE100 اسوقت 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42269 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ ایک موقع پر انڈیکس انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ دوسری طرف KSE30 آج محض 27 پوائنٹس اوپر 15568 پر ہے۔ تاہم 15500 کی سطح کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم کی کمی دکھائی دے رہی ہے اور ٹریڈ کافی حد تک سست روی کی شکار ہے۔ جسکا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک زیادہ تر لین دین چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks ) میں ہوئی ہے۔ اسوقت پی۔ایس۔ایکس میں دن کا وسطی سیشن (Middle Session ) شروع ہو چکا ہے اب تک 47550 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button