پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں تیزی کا رجحان ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کے ابتدائی سیشن کے دوران 160 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ورلڈ بینک کے بعد چین کی طرف سے پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کے اعلان کے بعد پاکستان کے معاشی اعشاریے (Financial Indicators) انتہائی مثبت منظر نامہ (Outlook) پیش کر رہے ہیں اسکے علاوہ پاکستانی مارکیٹ گزشتہ ماہ کے اوائل سے Over Sold تھی جس کے بعد ٹیکنیکی بنیادوں پر بھی بحالی کا عمل شروع ہوا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 154 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42099 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے یعنی 42100 کی نفسیاتی حد عبور کرنے سے صرف ایک پوائنٹ کے فاصلے پر ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 42173 اور کم ترین لیول 41887 رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی 23 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 15372 کی سطح پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ تھرٹی انڈیکس کی بلند ترین سطح 15406 اور کم ترین لیول 15290 رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔