پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں دن کا تیزی کے رجحان پر اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ چین اور سعودی عرب کی طرف سے معاشی معاونت کے اعلان کے بعد دن کا آغاز انتہائی مثبت مومینٹم کے ساتھ ہوا۔ تاہم ملک میں سیاسی درجہ حرارت کے بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ایک غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ لہذا آج بھی KSE100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح 42207 پر پہنچ کر اسے برقرار نہ رکھ سکا اور دن کے اختتام پر اگرچہ مثبت سطح پر ہی بند ہوا تاہم 42100 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 191 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42207 پر بند ہوا ہے۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 41856 رہی۔
دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 73 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15299 کی سطح پر 15300 کی نفسیاتی سپورٹ سے محض 1 پوائنٹ نیچے ہوا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 15385 اور کم ترین لیول 15226 رہا۔ آج شیئر بازار میں 24 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جب کی مجموعی مالیت 5 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔