پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کل کی شدید مندی کے بعد آج کاروباری دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ترکی کے ECO Cooperative Bank کی طرف سے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری ہے۔ جس سے پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر (Foreign Exchange Reserves) میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 218 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42289 کی سطح پر آ گیا ہے ۔ اسطرح یہ 42300 کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کرنے کے قریب ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 127 پوائنٹس مستحکم ہو کر 15631 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button