پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں زبردست تیزی کے ساتھ دن کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں دن کے اختتام پر تیزی کا زبردست رجحان دیکھا گیا ہے۔ آج ایشیائی اسٹاک مارکیٹس (Asian Stock Markets) اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی کی لہر کے نے پاکستانی اسٹاکس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جبکہ دوسری بڑی وجہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اسٹاکس کا over Sold ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے مہینے کے آغاز پر اسٹاکس میں خریداری اور نئی پوزیشنز لینے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کے مرکزی بینک (State Bank of Pakistan ) کو عالمی بینک کی طرف سے امداد کی وصولی، فارن ریزروز میں بہتری اور پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری بھی اس کی وجوہات میں سے ہیں۔ آج KSE100 انڈیکس نے 544 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 41400 اور 41700 کی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) کو عبور کرتے ہوئے 41808 پر کاروباری سرگرمیوں کا اختتام کیا ہے۔

آج کے دن انڈیکس کی بلند ترین سطح 41833 جبکہ کم ترین لیول 41264 رہا۔

آج ہنڈرڈ انڈیکس کی Capitalization میں 1.32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 224 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15286 کی سطح پر ہوا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 15286 اور کم ترین لیول 15061 رہا۔ آج شیئر بازار میں 19 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 کروڑ 31 لاکھ سے زائد رہی۔ تاہم 70 فیصد کاروبار چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks ) میں نظر آیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button