پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADP) کی طرف سے پاکستان کے لئے منظور کی جانیوالی امداد اور سعودی عرب کی طرف سے بڑا پیکیج ملنے کی خبروں کے بعد آج سرمایہ کاروں کا اعتماد کسی حد تک بحال ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 152 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41693 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ یہی اسکی بلند ترین سطح ہے۔ اسوقت تک اس میں 79 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے جس سے سرمائے کے حجم اور شیئرز والیوم میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15427 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہی اسکی بلند ترین سطح پے جبکہ ابھی تک اس میں محض 58 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔