پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں کا ملے جلے رجحان کے ساتھ اختتام
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 42500 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کر کے 42515 کی سطح تک پہنچ گیا۔ Asian Infrastructure Bank اور ترکی کے Eco Investment Bank کی طرف سے پاکستان کو ملنے والی قرض کی رقوم کے بعد توقع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تاہم ملک کے سیاسی عدم استحکام کے باعث مسلسل تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے دن کے وسطی سیشن میں مارکیٹ منفی رجحان کی شکار ہو گئی۔ لیکن اختتامی سیشن میں 150 پوائنٹس کی بحالی دیکھی گئی ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42384 پر بند ہوا ہے۔ آج ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42515 اور کم ترین لیول 42274 رہا۔ دوسری طرف KSE30 آج 33 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 15632 پر اختتام پذیر ہوا۔ آج اسکی بلند ترین سطح 15723 اور کم ترین 15608 رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔