پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا ملے جلے رجحان پر اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا ہے۔ آج مارکیٹ میں آغاز پر انڈیکس 180 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی تاہم ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر کی کم ترین سطح تک گرنے کی اطلاعات کی وجہ سے زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن رہے اور مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 72 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41539 کی سطح پر آ گیا۔ انڈیکس دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ دن کے آغاز پر یہ 42743 تک تیزی کے بعد 41296 کی کم ترین سطح تک نیچے ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتامی سیشن کے دوران انڈیکس میں 3 سو کے قریب پوائنٹس کی بحالی ہوئی ۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس دن کے وسط میں 15266 تک نیچے آنے کے بعد اختتامی سیشن میں 99 پوائنٹس تک بحال ہوا اور 5 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15365 کی سطح پر اختتام پزیر ہوا۔ آج مارکیٹ میں 344 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 116 کی قدر میں تیزی، 190 کی قدر میں کمی اور 28 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button