پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری سرگرمیوں کا مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کا اختتام آج مسلسل تیسرے دن تیزی کے رجحان کے ساتھ ہو ہے۔ عالمی بینک (World Bank ) کی طرف سے پاکستانی مرکزی بینک (State Bank of Pakistan ) کو 1.5 ارب ڈالر کی امدادی رقم موصول ہونے کے بعد سعودی عرب کی طرف سے ریفائنری سیکٹر میں 16 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کے اعلان اور چین کی طرف سے پاکستان کی بھرپور مالی امداد کی یقین دہانی سے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) کو انتہائی مثبت ٹریگرز ملے ہیں۔ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باوجود مسلسل تیسرے دن پاکستانی اسٹاکس میں تیزی پر اختتام ہوا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 146 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42090 پر بند ہوا ہے۔ انڈیکس دن کے آغاز پر پہلے آدھے گھنٹے کے دوران 42100 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کر گیا۔ تاپم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن ہنڈرڈ انڈیکس اس نفسیاتی حد کے قریب ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ دن کے اختتام پر انڈیکس 146 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42090 پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 42173 اور کم ترین لیول 41887 رہا۔

دوسری طرف KSE30 انڈیکس میں دن کا اختتام 45 پوائنٹس اوپر 15394 پر ہوا ہے۔ آج انڈیکس 15400 کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کی کوشش کرتا رہا ۔ آج کی بلند ترین سطح 15408 اور کم ترین لیول 15290 رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button