یورپی کمیشن کی جولائی 2022ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔
برسلز ( نیوز رپورٹ) یورپی کمیشن کی جولائی 2022 ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ہے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران افراط زر 8.9 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینے میں بھی 8.9 فیصد افراط زر کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات کے مطابق ہے۔ ماہرین معاشیات کے مطابق یورپی یونین میں افراط زر کی بلند شرح کی وجہ سے یورپی مرکزی بینک کیلئے مانیٹری پالیسی کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔