IMF کے ساتھ اصلاحاتی عمل پر اتفاق، PSX میں تیزی

عالمی مالیاتی ادارے IMF کے ساتھ اصلاحاتی عمل پر اتفاق کے بعد آج مسلسل تیسرے روز PSX میں تیزی دیکھی گئی۔ معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے امکانات اور مذاکراتی عمل میں مثبت پیشرفت کے سرمایہ کاروں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ مارکیٹ متاثر کن شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 483 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کرتے ہوئے 42206 پر آ گیا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 42235 ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 173 پوائنٹس اضافے سے 15919 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15745 سے 15948 کے درمیان ہے۔

شیئر مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر 290 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 216 کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ، 64 میں کمی جبکہ 10 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ابتدائی دو گھنٹوں میں 15 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جنکی مالیت 5 ارب روپے ہے۔ جبکہ 70458 ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔ آج بھی انرجی اسٹاکس میں نمایاں تیزی ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) اور پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) شیئر والیوم کے اعتبار سے نمایاں ہیں۔ جن کی طلب (Demand) میں قطر کی جانب سے انکے شیئرز خریدنے میں دلچسپی سے بھی اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button