یورو اور امریکی ڈالر کے پیئر کا اتار چڑھاؤ ۔

آج صبح سے تمام سیشنز کے دوران امریکی ڈالر بین الاقوامی کرنسیز کے مقابلے میں سست روی کا شکار اور دفاعی پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہے۔ آج یورو اگرچہ ابھی بھی پیریٹی لیول سے نیچے 0.9983 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے تاہم اس لیول پر یورو مسلسل مستحکم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ امریکی ڈالر کی پچھلے پورے ہفتے میں حاصلات میں آج کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ تاہم تیزی کے باوجود یورو کے ٹریگرز اب بھی ایسے نہیں ہیں کہ پیریٹی لیول کی حد عبور کر کے دوبارہ اوپر چلا جائے۔ لیکن درجہ مسابقت پر یورو میں انتہائی زیادہ خریداری ہو سکتی ہے۔ یورو اسوقت اپنی پچھلے 24 گھنٹوں کی اوسط یعنی بلیو لائن سے تھوڑا اوپر محتاط پیشقدمی کر رہا ہے لیکن آج امیریکن سیشنز تک یورو پیریٹی لیول عبور کرنے کی کوشش کر سکتا ہے ۔ کیونکہ 4 بجے کے قریب فرانسیسی محکمہ خزانہ یورو سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس کی آکشنز منعقد کر رہا ہے جس سے یورو انڈیکس کے مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے جبکہ امریکی ڈالر کے پاس آج رات کی قلیل المیعاد ڈالر سرٹیفیکیٹس کی نیلامی کے علاوہ اور کوئی ٹریگر نہیں ہے۔ لیکن کل امریکی فیڈرل ریزرو کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے بارے میں بریفنگ کے بعد ڈالر کی سمت کا تعین ہو گا۔ اسوقت تک ڈالر اور یورو کے پیئر کے درمیان معمولی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button