Nasdaq100 کی Bullish Rally وسعت اختیار کر سکتی ہے۔ Credit Suisse

گلوبل سرمایہ کاری بینک Credit Suisse نے امریکی اسٹاکس انڈیکس Nasdaq100 میں Bullish Rally کے وسعت اختیار کرنے کی پیشگوئی پر مبنی رپورٹ جاری کی۔ ریسرچ ونگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں ہونیوالے اضافے سے مجموعی طور پر انڈیکس 12166 کی مزاحمتی حد کو عبور کر کے دسمبر 2022 ء کے لیول پر آ گیا ہے۔ Credit Suisse کے مطابق عالمی سطح پر ٹیک سیکٹر میں آنیوالی تیزی کی لہر Nasdaq سے پی شروع ہوئی۔

رپورٹ میں رواں ماہ کے دوران مارکیٹ انڈیکس 13175 کے بینچ مارک تک جانے کی توقع ظاہر کی گئی۔ تاہم اسکی بنیادی سپورٹ 12166 ہی رہے گی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 13100 عبور ہونے کی صورت میں اسکے سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو جائیں گے۔ جس سے یہ 13700 کی طرف جا سکتا ہے۔ تاہم اس سے پہلے انڈیکس ایک بار ٹیکنیکی بنیادوں پر اصلاح (Correction) کی طرف جائے گا لیکن اس مختصر پریڈ کے بعد اسکی Bullish Rally جاری رہے گی۔ رپورٹ میں امریکہ چین تناؤ میں کمی کو ٹیک اسٹاکس کی طلب بڑھنے کی دوسری بڑی وجہ قرار دیا گیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button