امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا مندی پر اختتام.

گذشتہ روز جاری ہونیوالی US ISM Report کے بعد سرمایہ کاروں کا محتاط انداز۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مندی پر ہوا۔ معاشی رپورٹس ریلیز اور منفی ڈیٹا سامنے آنے پر سرمایہ کاروں  نے محتاط انداز اختیار کئے رکھا۔ جبکہ فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ اور Rate Hike Program کےحوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جو کہ ٹریڈنگ فلورز پر فروخت کے رجحان میں اضافہ کر رہی ہے۔

امریکی اسٹاکس پر اثر انداز ہونیوالے عوامل۔

امریکی سیشنز کے دوران ریلیز ہونیوالے US ISM Manufacturing Data کے بعد مارکیٹ موڈ مزید محتاط ہو گیا۔

جاری کئے جانیولی سروے رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں صنعتی پیداواری سیکٹر میں سرگرمیاں توقعات سے مثبت رہیں۔ 52.7 فیصد کی توقعات کو مات دیتے ہوئے پرچیز مینیجرز انڈیکس (PMI) 54.5 فیصد رہا۔ جو کہ گذشتہ 6 ماہ کی بہترین ریڈنگ ہے۔ سب سے زیادہ خریداری اشیائے خورد و نوش میں رہی جبکہ آٹو اینڈ فیول میں یہ انڈیکس 50 سے نیچے منفی زون میں داخل ہو گیا۔

مثبت ڈیٹا لیکن اسٹاکس اور کماڈٹیز کی منفی سمت۔

اگرچہ رپورٹ کے اعداد و شمار تمام تخمیںوں سے بہتر رہے۔ لیکن اسکا براہ راست ایڈوانٹیج امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) نے حاصل کیا۔ Wall Street میں اسٹاکس سرمایہ کار امریکی ڈالر اور اس سے منسلک ٹریڈنگ اثاثوں کی طرف منتقل ہوتے ہوئے دکھائی دیئے۔ اس خلاف توقع ٹرینڈ کی بڑی وجہ امریکی مانیٹری پالیسی کے بارے میں دیئے جانیوالے متضاد بیانات ہیں جو کہ مارکیٹ موڈ منفی اور معاشی سرگرمیوں کو محدود رکھے ہوئے ہے۔

مارکیٹس کی صورتحال۔

Dow Jones Industrial Average میں شدید مندی دیکھی گئی۔ Composite Index اختتام پر 198 پوائنٹس کمی کے ساتھ 34443 پر بند ہوا۔ 34611 کی سطح سے آغاز کر کے بعد اسکی کم ترین 34635 رہی۔ مارکیٹ میں تریڈ ہونیوالے شیئرز کی مجموعی تعداد 30 کروڑ 89 لاکھ رہی۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا مندی پر اختتام.

Nasdaq Composite میں معاشی سرگرمیاں انتہائی منفی انداز میں 148 پوائنٹس نیچے 14 یزار کی نفسیاتی حد بریک کرتے ہوئے 13872 پر بند ہوئیں۔ 13998 پر آغاز کرنے کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 13802 سے 14001 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 82 کروڑ سے زائد شیئرز کا تبادلہ ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا مندی پر اختتام.

دیگر امریکی مارکیٹس پر نظر ڈالیں تو S&P کا اختتامیہ 31 پوائنٹس کی مندی سے 4465 پر ہوا۔ انڈیکس 4500 کی نفسیاتی سطح کے قریب محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا مندی پر اختتام.

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں اختتامی سیشن کے دوران فروخت کا دباؤ رہا۔ انڈیکس 50 پوائنٹس کی گراوٹ سے 15891 پر بند ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا مندی پر اختتام.

Russel2000 میں معاشی دن 6 پوائنٹس کی مندی سے 1874 پر ختم ہوا۔ معاشی ماہرین آنیوالے دنوں میں بھی اسٹاکس میں کا یہ رجحان جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button