PSX : تیزی کے بعد دن کا ملا جلا اختتام۔ IMF کے مثبت بیانات

PSX میں کاروباری دن کا آغاز انتہائی مثبت رہا۔ تاہم کاروباری سرگرمیاں ملے جلے انداز میں بند ہوئیں اور پورے دن کی Gains سیاسی عدم استحکام اور عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے باعث گذشتہ روز کی سطح پر آ گئیں۔

PSX پر IMF بیانات کے اثرات

آج IMF کی سربراہ کرسٹیلینا جارجیوا نے اپنے بیان میں کہا کہ فنڈ پاکستانی حکام کے ساتھ اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ گذشتہ ماہ بھی اسی نوعیت کا بیان دے چکی ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان میں تعینات امریکی ڈونلڈ بلوم نے بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں IMF پروگرام کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

آج پاکستان میں فنڈ کے نمائندہ ناتھن پورٹر نے کہا کہ عالمی ادارے کے پروگرام سے منسلک تمام ممالک کیلئے جائزے کی تفصیلات پر مشتمل خط کا اجراء کیا جاتا ہے۔ جس میں پالیسیز بارے ارادوں کی تفصیلات بیان کی جاتی ہیں۔ ان بیانات کے بعد پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور انڈیکس اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

پاکستان شدید افراط زر کی لپیٹ میں

پاکستان اسوقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ افراط زر کی ریڈنگ تشویشناک ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے مطابق سالانہ افراط زر کی شرح 36.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ جو کہ دنیا میں ترکی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی مالیات فنڈ کی شرائط پوری کرنے کیلئے سیلز ٹیکس میں کیا جانیوالا اضافہ اور ذرائع توانائی پر عائد لیوی مہنگائی کی اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد روپے کی قدر میں گراوٹ بھی عوام کی قوت خرید میں کمی لانے کا بڑا سبب ہے۔

عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت

ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 7 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ سیاسی بے یقینی ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کا جائزہ

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا۔ KSE100 انڈیکس 5 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 42093 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 42336 اور کم ترین 42055 رہی

۔ دوسری طرف KSE30 میں کاروباری سرگرمیاں 9 پوائنٹس کی کمی سے 15359 پر بند ہوئیں۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15343 سے 15412 کے درمیان رہی۔

 

آج PSX میں 25 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 9 ارب 26 کروڑ روپے ہے۔ آج شیئر بازار میں 372 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 169 کی قدر میں اضافہ، 181 میں کمی جبکہ 22 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button