Gold Price گراوٹ کے ساتھ 2020 ڈالرز پر، US ISM PMI جنوری میں 53.4 فیصد پر آ گیا .

Upbeat Manufacturing Data raised demand for US Dollar, US Bonds Yields push Higher

Gold Price شدید گراوٹ کے ساتھ 2020 ڈالر کے قریب آ گئی ہے  ، US ISM PMI کے توقعات کو مات دیتے ہوئے اعداد و شمار  سے  سنہری دھات کی طلب میں کمی واقع ہوئی . جبکہ US Bonds Yields میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے .

US ISM PMI کی تفصیلات

Institute of supply Management کے جاری کردہ سروے کے مطابق Manufacturing کے Purchase Managers Index کی ریڈنگ 53.4 رہی جبکہ اس سے قبل 52.2 کی پیشگوئی کہ جا رہی تھی۔  نئے صنعتی پیداوار آرڈرز گذشتہ ماہ کے 45.6 فیصد سے بڑھ کر 52.4 فیصد پر آ گئے ہیں۔ اس طرح توقعات سے مثبت ڈیٹا US Economy کا مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہا ہے۔

انڈسٹری کی ادا کردہ قیمتوں کا انڈیکس 51.4 فیصد رہا۔ جبکہ 49.9 فیصد کا تخمینہ تھا۔ Prices paid میں کمی کا پہلو Inflation  کے  اثرات میں کمی  کی نشاندہی کر رہا ہے تاہم Industrial Employment میں کمی  سے Federal Reserve کیلئے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا جواز پیدا ہو گیا ہے۔

Middle East War کی وسعت سے US Dollar کی طلب میں اضافہ

اختتام ہفتہ پر امریکی اور برطانوی افواج نے Iraq اور Syria میں Iranian Revolutionary Guards کے ٹھکانوں پر 85 فضائی حملے کئے جبکہ گزشتہ روز Yemen میں ایرانی حمایت یافتہ Houthi Rebels پر بھی 15 براہ راست حملے کئے گئے.

بظاھر ان حملوں کا مقصد جنوری کے اختتام پر Jordan میں Syrian Border کے قریب US Military Base پر Missile Attacks کا جواب دینا تھا . جس کے بارے میں امریکی صدر جو بائڈن نے کہا تھا کہ انکا جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیا جائے گا .

ان حملوں کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں جبکہ ٹریڈنگ والیوم میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے .

عالمی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . حالیہ دنوں کے دوران پیش آنیوالے واقعات کے بعد  Global Supply Disruption وسعت اختیار کر گئی ہے . جبکہ Crude Oil کے ٹریڈرز غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں  ، تاہم آنیوالے دنوں میں قیمتوں میں زبردست اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے. کیونکہ  Global Trade میں تعطل سے عالمی سطح پر Inflation کی نئی لہر کا خدشہ ہے

Gold Price کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت 20SMA سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2025 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی  ہے.  14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے سے نیچے  ہے. جو کہ طویل المدتی بنیادوں پر بحالی کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price گراوٹ کے ساتھ 2020 ڈالرز پر، US ISM PMI جنوری میں 53.4 فیصد پر آ گیا .
Gold

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button