Dax30 کی محدود رینج میں ٹریڈ ، German Retail Sales کے حجم میں 1.6 فیصد کمی
Investors are cautious after downbeat Financial Data indicating new wave of crisis
DAX30 میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے . کاروباری دن کی ابتدا میں بینچ مارک انڈیکس کم ٹریڈنگ والیوم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ ٹریڈنگ فلور پر سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں ، جس کی بنیادی وجہ German Retail Sales کے حجم میں دسمبر 2023 کے دوران 1.6 فیصد کمی ہے.
German Retail Sales کی تفصیلات۔
German Federal Statistics Department کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023ء میں Retail Sales کی ریڈنگ منفی 1.6 فیصد رہی یعنی اشیائے ضروریہ کی فروخت کم رہی۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین 0.7 فیصد اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ منفی 2.6 فیصد آئی تھی۔
اس طرح مسلسل چھٹے ماہ انڈسٹری کا حجم نہ صرف تخمینوں سے کم رہا بلکہ معیشت کے مجموعی منفی منظرنامے کی عکاسی بھی کر رہا ہے۔ بتاتے چلیں Ukraine War کے بعد آنیوالے Global Financial Crisis سے German Economy سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
DAX30 کا ردعمل ۔
ابتدائی سیشن کے دوران German Benchmark Index میں فروخت کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، اس دوران یہ محض 16 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 16989 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسوقت تک مارکیٹ میں 91 لاکھ 52 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔