Dax30 میں مندی کا رجحان ، German Employment Report میں 7 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ

Unemployment rose to 5.8% which shows signs of Industrial Recession

Dax30 میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ، جس کی بنیادی وجہ German Employment Report میں توقعات سے کم ملازمتوں کا اضافہ اور Unemployment Rate میں اضافہ ہے . Labour Market گزشتہ ماہ کی نسبت سکڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. جو کہ ممکنہ طور پر Industrial Recession کے آغاز کی نشاندہی کر رہی ہے . 

German Employment Report کی تفصیلات

Federal Employment Office  کی جاری کردہ رپورٹ میں  دسمبر  2023  کے دوران پورے ملک میں  میں بے روزگار افراد کی تعداد 7 ہزار رہی . جبکہ معاشی ماہرین اس سے قبل 5 ہزار کی پیشگوئی کر رہے تھے . اس طرح ملک  میں Unemployment Rate دو ماہ کے بعد بڑھ کر  5.8 .فیصد پر آ گیا ہے . اگر نومبر کا ڈیٹا دیکھیں تو یہ شرح 5.7 فیصد سالانہ تھی .

German Economy کا منفی منظرنامہ .

اس رپورٹ سے German Economy  کی منفی  منظر کشی ہو رہی ہے . ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یورپی ملک  ایک  .

اس جنگ سے جو ممالک  توانائی کے  بحران کی لپیٹ میں آئے ان میں سرفہرست Germany تھا . Russia  نے  United States اور مغربی اتحاد کی طرف سے لگائی جانیوالی پابندیوں کے جواب میں  خطے کو Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی منقطع کر دی تھی .

توانائی کا بحران

Russia  نے نارڈ سٹریم پائپ لائن کے زریعے یورو زون کو کی جانے والی گیس کی سپلائی میں 40 فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ ۔ یورپی زرائع کے مطابق پورے زون میں گیس کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔ دوسری طرف US LNG Terminal کی عارضی بندش کو بھی Gas Prices میں اضافے کی ایک وجہ تھی

Germany نے اسکا حل Africa اور Middle East کے ممالک سے Cargo Shipment کے ذریعے گیس کی درآمد سے نکالا  تاہم عرب اسرائیل جنگ کے بعد سپلائی میں کمی کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں . اسکے علاوہ Canada سے Hydrogen کی سپلائی نے بھی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی .

اس وقت سے یورپ کی یہ سب سے بڑی اکانومی توانائی کے شدید بحران کی لپیٹ میں آ گئی. جس کے اثرات معیشت کے تمام شعبوں پر مرتب ہوئے .   Consumer Price Index دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا تھا  . معاشی ماہرین اس صورتحال کو Recession سے تشبیہ دے رہے تھے . آج کی رپورٹ سے یہ صورتحال ایک مرتبہ پھر  گھمبیر ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے .

Dax30 کا ردعمل.

توقعات سے منفی ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد DAX30 میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے . German Benchmark Index میں شدید فروخت ریکارڈ کی جا رہی ہے. جس کے بعد یہ 180 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16587 کی سطح پر آ گیا ہے . اس وقت تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .

Dax30 میں مندی کا رجحان ، German Employment Report میں 7 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ
DAX30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button