Dax30 میں دن دوران ٹریڈ منفی رجحان ، German IFO Business Index رواں ماہ 85.2 فیصد پر آ گیا.

European Corporate Sector is looking under Inflationary pressure for third consecutive month

Dax30 میں دوران ٹریڈ منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے . آج  IFO کی طرف سے جاری کئے جانیوالے سروے میں  German Consumer Confidence نمایاں کمی کے بعد 85.2 فیصد پر آ گیا. جس سے سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا ہے.

German consumer confidence Report کیا ہے اور اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے ؟

یہ ایک سروے ڈیٹا ہے جو کہ بنیادی طور پر کاروباری طبقے میں نئے پروجیکٹس کیلئے فیصلہ سازی اور Corporate Sector کے اقدامات میں اعتماد کو ظاہر کرتا ہے. اسے German Institute of Economic Research کا تحقیقاتی ونگ مرتب کرتا ہے  . Ukraine پر ہونے والے روسی حملے کے بعد جو ممالک  Global Financial Crisis کی لپیٹ میں آئے ان میں سرفہرست Germany تھا .

Russia  نے  United States اور اسکے European Allies کی طرف سے لگائی جانیوالی پابندیوں کے جواب میں  خطے کو Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے گیس کی سپلائی منقطع کر دی تھی .

اس وقت سے Europeکی یہ سب سے بدی معیشت  Energy Crisis کی لپیٹ میں آ گئی جبکہ Consumer Price Index دوہرے ہندسے میں داخل ہو چکا ہے. معاشی ماہرین اس صورتحال کو Recession سے تشبیہ دے رہے ہیں . تمام تر کوششوں کے باوجود Economic Recovery کی راہ میں عاید رکاوٹیں ایک سال گزرنے کے باوجود دور نہیں کی جا سکیں .

IFO Data کی تفصیلات

آج IFO کی  طرف سے ریلیز ہونیوالی اس رپورٹ میں Investor Confidence کی سطح منفی 85.2 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل 86.7 کی توقع تھی. اس طرح سروے میں آنیوالے کوارٹر کے دوران نئے پروجیکٹس کی ریڈنگ بھی توقعات سے کم رہی ہے . جو Corporate Sector کے گہرے مسائل کی نشاندہی کر رہی ہے . نیز معیشت پر طاری جمود بھی واضح ہو رہا ہے . اگر اس کا تقابلہ گزشتہ رپورٹ کے ساتھ کریں تو دسمبر کے فگرز  87.3  رہے تھے. .

Dax30 میں دن دوران ٹریڈ منفی رجحان ، German IFO Business Index رواں ماہ 85.2 فیصد پر آ گیا.
German IFO Business Index

Dax30 کا ردعمل.

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Dax30 میں دوران ٹریڈ منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے . انڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی سے 16823 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اس کی ٹریڈنگ رینج  16823 سے  16876 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی تعداد ا کروڑ 46 لاکھ ہے.

Dax30
Dax30

واضح رہے کہ آج دن کے آغاز سے ہی German Benchmark انڈیکس ECB Monetary Policy  کے انتظار میں محدود رینج اختیار کے ہوئے ہے . اس کے  علاوہ رواں ہفتے European Retail Sales Report کا بھی اجرا کیا جائیگا ، جس کے بعد یورو کی سمت کا تعین ہو گا . اسکے علاوہ  European Stocks کے سرمایہ کار بھی اہم ترین فیصلے اور رپورٹس پر نظر رکے ہوئے ہیں.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button