PSX میں مندی کا رجحان ، حکومت کی تبدیلی کا عمل اور ریفائنری پالیسی

KSE100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے

PSX میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جسکی بنیادی وجوہات میں گزشتہ روز حکومتی ریفائنری پالیسی کا اعلان اور سابق  وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے علاوہ  گران حکومت کے اعلان سے پہلے انتخابات کے حوالے سے پائی جانیوالی غیر واضح صورتحال ہے . KSE100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے .

ملک  میں پائی جانیوالی سیاسی بے یقینی کے PSX پر اثرات

پاکستان گزشتہ ایک سال سے غیر یقینی  سیاسی صورتحال کا شکار ہے . سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کرنے کے بعد سے ملک سیاسی بحران کا شکار ہے. تاہم 9 مئی کو انکی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد پیش آنیوالے پرتشدد واقعات کے بعد سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور  اسٹیبلشمنٹ کے درمیاں تلخیاںاپنی انتہا کو پوھنچ گییں .

دو روز قبل عمران خان کو اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں تین سال قید کی سزا سنائی جسکے آدھے گھنٹے بعد لاہور میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا . وہ اٹک جیل میں قید ہیں جہاں اس سے قبل بھتو اور نواز شریف سمیت کئی سابق وزراے اعظم بھی نظربند رہے ہیں. موجودہ ملکی حالات میں انکی گرفتاری سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آئی ہے . خاص طور پر جبکہ ملک سنگین مالیاتی بحران کا شکار ہے اور ملتی نیشنل کمپنیوں کو واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے .

نگران حکومتوں کا قیام اور سیاست کا ٹرانزیشنل دور

موجودہ اتحادی حکومت کنفرم کر چکی ہے کہ وہ اپنی مدت کی تکمیل سے تین روز قبل اسمبلیاں تحلیل کر دے گی ، تا کہ آیئن کے مطابق 90 روز کے اندر  نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو سکے . اس اعتبار سے آج اس کا آخری دن ہے اور بدھ کے روز Care Taker سیٹ اپ اپنا چارج سنبھال لے گا . روایتی طور پر ایسے  موقوں پر معاشی  اعشاریے ہمیشہ دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں.  خیال رہے کہ چند روز قبل KSE100 نے 49 ہزار کا نفسیاتی ہدف 6 سال کے بعد عبور کیا تھا اور یہ دنیا کی پانچوں بڑی کیپٹیل مارکیٹ بن گئی تھی . تاہم یہ اعزاز محظ ایک دن برقرار رہ سکا.

مارکیٹ کی صورتحال

 

آج KSE100 انڈیکس 338 پوائنٹس کی کمی سے 48 کی نفسیاتی حد کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . ایک موقع پر یہ اس مارک سے نیچے آ گیا تھا. اسکی ٹریڈنگ رینج 47843 سے 48415 کے درمیان ہے .

PSX میں مندی کا رجحان ، حکومت کی تبدیلی کا عمل اور ریفائنری پالیسی

دوسری طرف KSE30 بھی 139 پوائنٹس نیچے 17107 پر ٹریڈ کا رہا ہے ، اسکی کم ترین سطح 17034 رہی ہے .

PSX میں مندی کا رجحان ، حکومت کی تبدیلی کا عمل اور ریفائنری پالیسی

مارکیٹ میں مجموعی طور پر ١٦ کروڑ 64 لاکھ شئیرز کا لیں دن ہوا ہے جنکی مجموعی قدر 5 ارب 34 کروڑ روپے بنتی ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button