PSX میں مندی۔ سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت جاری

PSX میں دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ جسکی وجہ سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق اہم کیس کی سماعت ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک کے دو صوبوں، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشنز ملتوی ہونے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے معاملے کے از خود نوٹس کے بعد سماعت کرنیوالے بینچ کے ٹوٹنے کے باعث حکومت اور عدلیہ کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس صورتحال کے اثرات سنگین مالیاتی بحران کے شکار پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوئے ہیں اور سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں۔ آج بھی کیپیٹل مارکیٹ سے سرمائے کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیاسی معاملات معیشت پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں ؟

پاکستان میں گذشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ختم کئے جانے کے بعد سے سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔ جس کی وجہ سے ملک سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا بڑے پیمانے پر اخراج ہوا۔ سیاسی بے یقینی سے دوست ممالک کی طرف سے بھی فنڈنگ نہیں مل رہی اور زر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کی کم ترین سطح ہر آ گئے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مذاکرات کے باوجود معاشی امداد کا پروگرام بحال نہیں ہو رہا جو کہ ملک کیلئے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کیلئے سرٹیفکیٹ کی حثیت رکھتا یے

اس کا حصول سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک سے معاشی مدد کیلئے ایک گرین سکنل یو گا۔ کیونکہ یہ ممالک اپنی معاشی مدد کو عالمی فنڈ کے داتھ منسلک کر چکے ہیں۔ ۔ اپریل 2022ء سے لے کر اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج 8 ہزار پوائنٹس کھو چکی ہے اور مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 35 فیصد سکڑ چکی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 110 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 39889 پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 39860 رہی۔ جبکہ بلند ترین 40077 رہی۔ دوسری طرف KSE30 بھی 31 پوائنٹس نیچے 14821 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14811 سے 14911 کے درمیان رہی۔ مارکیٹ میں 7 کروڑ 44 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 1 ارب 75 کروڑ روپے رہی۔

آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے ساتھ ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ (TELE) رہا۔ اسکی شیئر ویلیو بھی 60 پیسے کی تیزی سے 8 روپے 4 پیسے رہی۔ 37 لاکھ شیئر والیوم کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) دوسرے اور 35 لاکھ شیئرز سمیٹ کر پاک الیکٹرون (PAEL) تیسرے نمبر پر رہا۔

آج شیئر بازار میں 318 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 123 کی قدر میں تیزی، 172 میں مندی جبکہ 23 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئے۔ آج کے سیشن میں ہونیوالی ٹرانزیکشنز کی تعداد 45101 ریی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button