یورپی اسٹاکس میں مثبت رجحان، بینکنگ سیکٹر کی بحالی
یورپی اسٹاکس میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ بینکنگ سیکٹر میں رسک کے باوجود خریداری ہے۔ آج یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (UBS) کی طرف سے عالمی شہرت یافتہ ماہر معیشت سرجیو ارموتی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کے طور پر تعیناتی کے اعلان سے یورپی مارکیٹس کے بینکنگ اسٹاکس میں 10 مارچ سے ہنیوالی گراوٹ کے بعد بحالی کی لہر دکھائی دی۔ انہیں معاشی اداروں کی اصلاحات کا ماہر اور مرد بحران سمجھا جاتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہیں دیوالیہ ہونیوالے کریڈٹ سوئس بینک (Credit Suisse Bank) کی ریفارمز اور بحالی کیلئے دوبارہ ہائر کیا گیا یے۔ جسے عالمی مرکزی بینکوں اور سوئس حکومت کی مداخلت کے بعد UBS نے 3 ارب سوئس فرانک میں خرید لیا تھا۔
رائٹرز کے مطابق ایموتی اپنے عہدے کا چارج 5 اپریل کو سنبھالیں گے۔ وہ اسوقت سوئس ری۔انشورنس کے چیئرمین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کی سرجیو ارموتی اس سے قبل 2011ء سے 2020 تک بطور چیف ایگزیکٹو یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (UBS) کام کر چکے ہیں۔ ان کی زیر قیادت UBS دنیا کے بہترین بینکوں میں شامل ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق انکے لئے پہلا چیلنج کریڈٹ سوئس کے ہزاروں ملا زمین اور کئی ملیئن سرمایہ کاروں کا تحفظ ہو گا۔
یورپی اسٹاکس کا ردعمل
ارموتی کی تعیناتی اور کریڈٹ سوئس میں متوقع بحالی اور فنڈز ریکوری کی خبریں سامنے آنے پر یورپی اسٹاکس میں خریداری کا زبردست رجحان دیکھا گیا۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) 108 پوائنٹس کی تیزی سے 10947 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 10882 سے 10953 کے درمیان ہے۔ اسوقت تک مارکیٹ میں 3 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثرکن شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 287 پوائنٹس کے اضافے سے 26618 پر مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 26655 اور بلند ترین 26419 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 21 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔
آج برطانوی اسٹاک انڈیکس FTSE100 میں بھی مثبت موڈ دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 67 پوائنٹس کی تیزی سے 7551 پر آ گیا ہے۔ اسکی کیپیٹلائزیشن0.91 فیصد مستحکم ہوئی ہے۔ DAX30 میں بھی دیگر یورپی مارکیٹس کی طرح بحالی نظر آ رہی ہے۔ بینچ مارک جرمن انڈیکس 141 پوائنٹس اوپر 15283 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ 15242 پر کھلنے کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 15186 سے 15289 کے درمیان ہے۔ جبکہ شیئر والیوم 4 کروڑ 25 لاکھ ہے۔ CAC40 انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے سے 7182 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسکے حجم میں بھی 1.31 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔