یورپی اسٹاکس میں مندی ، Rate Hike Program پر غیر یقینی صورتحال۔

سرمایہ کار Inflation کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ فیڈرل ریزرو کے بیانات ، Inflation کا رسک فیکٹر اور معاشی رپورٹس وہ محرکات ہیں جو سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اہپنانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

یورپی اسٹاکس پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔

عالمی مارکیٹس میں فیڈرل ریزرو ، یورپی سینٹرل بینک اور دیگر اہم سینٹرل بینکس کی طرف سے Rate Hike Program پر آئندہ کی حکمت عملی پر غیر واضح صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس حوالے سے دیئے جانے والے بیانات میں Inflation ایک بڑا رسک فیکٹر بن کر سامنے آیا ہے۔

گذشتہ کئی روز سے فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز اراکین Interest Rates کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے بیانات دے رہے ہیں۔ جس سے افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اپنی تقریر کے دوران سینئر پالیسی ساز رکن اور  فیڈرل ریزرو کلیولینڈ کی صدر لوریٹا میسٹر نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی موجودہ صورتحال رواں سال کے دوران ایک بار Interest Rate بڑھائے جانے کی متقاضی ہے اور وہ آئندہ اجلاس میں اسکی حمایت کریں گی .

اسکے علاوہ تازہ ترین تقاریر سے مارکیٹس میں یہ سگنل گیا ہے کہ رواں سال Terminal Rates میں شرح سود کی حد مقرر کرنے کی بجائے اضافہ جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ یعنی 5.60 فیصد سالانہ کی شرح سود معیشت اور مالیاتی نظام پر Inflation کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام ٹریڈنگ یونٹس Risk Assets بن گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ اسٹاکس کے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کئے ہوئے ہے

چینی معیشت کی صورتحال۔

مارکیٹ پلیئرز اور عالمی معاشی ادارے چینی معیشت کی سست روی ، عدم استحکام رسد اور پراپرٹی سیکٹر کے بحران سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ ایشیائی ملک دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑا سپلائر ہے۔ اسی طرح اسکی ریئل اسٹیٹ کمپنیاں دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں لسٹڈ اور مختلف معاشی منصوبوں میں بڑی ہولڈنگز کی مالک ہیں۔

جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ Wall Street میں 95 چینی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے نصف ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہی وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیاں عالمی مارکیٹس کی سمت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

مارکیٹس کی صورتحال۔

FTSE100 میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ برطانوی بینچ مارک انڈیکس 17 پوائنٹس کمی کے ساتھ 7493 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7481 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 17 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ، Rate Hike Program پر غیر یقینی صورتحال۔

Dax30 میں شدید مندی اور شیئر والیوم کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ انڈیکس 117 پوائنٹس نیچے 15129 کی سطح پر منفی سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 63 لاکھ ہے۔

یورپی اسٹاکس میں مندی ، Rate Hike Program پر غیر یقینی صورتحال۔

CAC40 میں بھی محتاط انداز دکھائی دے رہا ہے۔ انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی سے 7014 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ کا شیئر والیوم 1 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں شدید مندی واقع ہوئی ہے۔ کمپوزیٹ انڈیکس 278 پوائنٹس نیچے 27571 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں شدید فروخت جاری ہے۔

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں 51 پوائنٹس جبکہ HEX میں 67 اور Euronext میں 2 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button