یورپی اسٹاکس میں مندی، منفی معاشی منظرنامہ اور رپورٹس
یورو زون کی Business Output میں کمی
یورپی اسٹاکس میں مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ منفی معاشی منظرنامے اور Business Output میں کمی کی رپورٹس سے یورپ بھر کی مارکیٹس میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکے علاوہ رواں ہفتے اہم ایونٹس کے پیش نظر بھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔
یورپی اسٹاکس میں گراوٹ کے عوامل
رواں ہفتے جاری ہونیوالے امریکی اور چینی ڈیٹا سے Global Growth کمی اور عالمی رسد کا عدم توازن ظاہر ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے اسٹاکس میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے اور انکی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق دنیا کی دونوں بڑی معیشتوں میں آنیوالی سست روی کے اثرات رواں کوارٹر کے اختتام تک جاری رہ سکتے ہیں۔
اگر جاری ہونیوالے ڈیٹا کا جائزہ لیں تو Chinese Caixin PMI میں جون 2023 کے دوران 5 فیصد سے زائد کمی آئی۔ اس کے نتیجے میں افراط زر کے شدید اثرات سامنے آئے ہیں۔ ادھر U.S PMI Data بھی چین سے مختلف نہیں ہے۔ ان رپورٹس سے G-20 ممالک کا Cash Raising Cycle دوبارہ شروع ہونےکی پیشنگوئیاں کی جا رہی ہیں۔
کروڈ آئل کی رسد میں غیر یقینی صورتحال
روس اور سعودی عرب کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کمی کے بیانات نے بھی سرمایہ کاروں کو Recession کے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالانکہ سعودی عرب کی طرف سے کسی بلاک یا Geo Politics کا حصہ بننے کی تردید بھی سامنے آئی ہے تاہم اس سے مارکیٹ کا مومینٹم بحال ہونے میں کوئی سپورٹ نہیں ملی
خیال رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے یورپ توانائی کے سنگین بحران میں مبتلا ہےاور یہ Global Financial Crisis کی ایک بڑی وجہ بھی ہے۔
مارکیٹس کی صورتحال
آج FTSE100 میں 77 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد برطانوی انڈیکس 7442 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7434 سے 7519 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 69 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
اگر DAX30 پر نظر ڈالیں تو یہاں 101 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15901 سے 15982 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 6 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا۔
CAC40 میں کاروباری دن کا اختتام 59 پوائنٹس نیچے 7310 پر ہوا۔
یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ FTSEMIB میں بھی صورتحال دیگر مارکیٹس سے مختلف نہیں رہی۔ اطالوی مارکیٹ کا Composite Index دن کے اختتام پر 166 پوائنٹس کی کمی سے 28220 پر آ گیا۔ اسکی کم ترین سطح 28184 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 36 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔
سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں دیگر مارکیٹس کی نسبت ملا جلا رجحان رہا اور اس میں معاشی سرگرمیاں 23 پوائنٹس کی کمی سے 11193 پر بند ہوئیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔