European Stocks میں تیزی ، توقعات سے منفی Eurozone CPI Report ریلیز کر دی گئی.

Headline Inflation diminished to 1.7%, lowest level since June 2020

European Stocks میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے، آج ریلز ہونیوالی  Eurozone CPI   کے مطابق ستمبر میں یہ 1.7 فیصد پر آیا. جبکہ پچھلی ریڈنگ 2.2 فیصد تھی۔ اس کے نتیجے میں Recession کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی ہے. جس کے مثبت اثرات European Financial Indicators پر مرتب ہوئے ہیں۔

تاہم، Middle East کی کشیدہ صورتحال اور تجارتی راستوں کی بندش کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. جس کی وجہ سے بھرپور Trading Volume نہ ہونے سے مارکیٹس کی رینج محدود ہے۔

Eurozone CPI Report کی تفصیلات

European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 1.7 فیصد رہی. جبکہ معاشی ماہرین کی توقع 1.7 فیصد تھی۔ ستمبر کے ڈیٹا کے مقابلے میں پچھلی ریڈنگ 2.2 فیصد تھی۔

Core CPI کی سطح 2.7 فیصد پر برقرار رہی. جو کہ ابتدائی اندازے کے مطابق ہے۔ اگست میں یہ ریڈنگ 2.8 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation جون 2020ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے. جس کی بنیادی وجہ یونین کی سب سے بڑی معیشت Germany کی معاشی بحالی ہے۔ France، Spain، اور Italy بھی Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہو رہا ہے. کہ European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں کمی  کی توقعات بڑھ رہی ہیں۔

Logistic Routes کی بندش

گزشتہ روز Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے Bab Almandab سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے۔ ان کا مقصد Israel اور اس کے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے۔

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کے توازن کو بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت متاثر ہو رہی ہے۔ جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس بندش کے European Financial Indicators پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، کیونکہ طویل عرصے تک یہ صورتحال برقرار رہی تو خطہ Recession کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

European Stocks کی صورتحال.

FTSE100 میں مثبت رجحان  نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 27 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 8356 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 8322 رہی  ۔ جبکہ مارکیٹ میں 18 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

FTSE100 17TH October 2024
FTSE100 17TH October 2024

Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 115  پوائنٹس اضافے سے 19548 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 1 کروڑ 67 لاکھ ہے۔

Dax30 as on 17th October 2024
Dax30 as on 17th October 2024

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 346 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35005 کی سطح پر آ گیا ہے.  جبکہ مارکیٹ میں 23 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

Swiss Market Index میں 5، HEX میں 49 جبکہ  Euronext میں 9 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button