European Stocks میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ ، Spanish Employment اور Swiss CPI Report کے منفی اعداد و شمار

Investors are cautious after Recession fears rise in Europe amid Higher Inflation

European Stocks میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے . آج جاری ہونے والی Spanish Employment اور Swiss CPI Report کے منفی اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد خطے می ایک مرتبہ پھر Inflation بڑھنے سے Recession کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے . یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں .

Spanish Employment Report یورپی معیشت کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہی ہے.؟

آج جاری کی جانیوالی Spanish Statistics Bureau کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک میں فروری 2024 کے دوران 7452 سرکاری ملازمتیں ختم ہوئیں . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 50 ہزار ملازمتوں کے اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے.

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جنوری کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 60 ہزار کانٹریکٹس کے اضافے کی تھی اس طرح رپورٹ انتہائی منفی اور Spanish Economy پر Inflation کے دباؤ کی نشاندہی کر رہی ہے . حالیہ عرصے کے دوران Eurozone کا یہ اہم ترین ملک سیاسی عدم استحکام اور ہڑتالوں کی زد میں ہے .

ملک گیر مظاہروں میں بڑے پیمانے پر Economic Reforms کا مطالبہ کیا جا رہا ہے .جبکہ مظاہرین نئی Spanish Government سے پرانے Immigration Laws بحالی کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں . اس کے نتیجے میں IBEX35 اور European Stocks کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .

Swiss CPI Report سے Recession کے سگنلز.

Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024ء کے دوران Headline Inflation توقعات کو مات دیتے ہوئے 0.6 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.5 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔  گذشتہ تین ماہ میں پہلی بار افراط زر Swiss National Bank کے مقرر کردہ ہدف سے اوپر جاتی ہوئی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں پر Recession  کی نشاندہی کر رہی ہے۔

USDCHF میں 0.8800 کے قریب مندی ، Swiss CPI فروری میں 0.6 فیصد پر آ گئی.

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جنوری 2024ء کے ساتھ کریں تو Consumer Price Index کی سابقہ ماہانہ ریڈنگ 0.3 فیصد تھی۔ آج ریلیز ہونے والی رپورٹ میں Core CPI کی شرح Headline Inflation سے بھی کم رہی اور 1.3 فیصد کے ساتھ گذشتہ تین ماہ کی  بلند ترین سطح پر آ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ  یہ 1.2 فیصد تھی۔

European Stocks کا ردعمل.

FTSE100 میں قدرے منفی رجحان  نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 16 پوائنٹس مندی  کے ساتھ 7665 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7655 رہی .جبکہ مارکیٹ میں 7 کروڑ 82 لاکھ کا لین دین ہو چکا ہے۔

European Stocks میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ ، Spanish Employment اور Swiss CPI Report کے منفی اعداد و شمار
FTSE100

IBEX35 میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے ، Spanish Benchmark دن کے آغاز پر 5 پوائنٹس کمی سے 10060 پر ٹریڈ کر رہا ہے.

European Stocks میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ ، Spanish Employment اور Swiss CPI Report کے منفی اعداد و شمار
IBEX35

Swiss Market Index کی بات کریں تو یہاں پر بھی یہی صورتحال ہے. اسوقت یہ 5 پوائنٹس کمی سے 11488 پر ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے.

European Stocks میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ ، Spanish Employment اور Swiss CPI Report کے منفی اعداد و شمار
Swiss Market Index

Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے سے 17754 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے ٹریڈنگ والیوم انتہائی کم ہے ۔

European Stocks میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ ، Spanish Employment اور Swiss CPI Report کے منفی اعداد و شمار
DAX30

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی کم ٹریڈنگ والیوم اور ملا جلا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32940 کی سطح پر آ گیا ہے  جبکہ مارکیٹ میں 17 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

FTSEMIB
FTSEMIB

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button