پالیسی ریٹس میں اضافے کا خدشہ، PSX میں ملا جلا رجحان

پاکستان میں پالیسی ریٹس میں اضافہ کے خدشے سے PSX میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گذشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی طرف سے نئی شرائط سامنے آئیں۔ جن میں افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے اور مالی معاملات میں توازن پیدا کرنے کے لئے شرح سود (Interest rate) میں دو فیصد تک اضافہ سر فہرست ہے۔ مرکزی حکومت رواں ہفتے ہی نان شیڈولڈ جائزے میں اسے پورا کرنے کے لئے یہ اعلان کر سکتی ہے۔

حالیہ عرصے میں کئے جانیوالے اقدامات

غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) گذشتہ 10 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد حکومت IMF سے فنڈنگ یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔ گذشتہ روز صدر مملکت کی منظوری سے منی بجٹ نافذ ہو گیا۔ سخت مانیٹری پالیسی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ جس کا اعلان ٹریژری بلز نیلامی کے دوران اگلے ایک سے دو روز میں کر دیا جائے گا۔ عالمی ادارے کا تیسرا مطالبہ سبسڈیز ختم کرنا اور شرح مبادلہ پر پابندی ہے۔ اسے بھی پورا کر دیا گیا ہے۔ معاشی ماہرین اسی ہفتے IMF کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں اس سلسلے می اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایمرجنسی میٹنگ آج متوقع ہے۔

دوست ممالک کے ساتھ رابطے
چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے اپنی امداد کو عالمی ادارے کے پروگرام سے مشروط کر چکے ہیں۔ جسکی بحالی کے امکانات پر وزارت خزانہ اور خارجہ نے ان کے ساتھ رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ سعودی حکومت کی طرف سے آئندہ ہفتے بیل آؤٹ پیکیج خاری ہنیکا امکان ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کا ردعمل
مانیٹری پالیسی کے ایک ماہ کے دوران دوسری بار اعلان اور شرح سود میں اضافے کی خبروں کے سامنے آنے پر گذشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔آج بھی شیئر بازار میں ملا جلا رجحان ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اور شیئر والیوم معمول سے خاصا کم ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 23 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40815 پر آ گیا۔ اسکی کم ترین سطح 40787 اور بلند ترین 40978 ہے دوسری طرف KSE30 بھی 28 پوائنٹس کی مندی سے 15379 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ابتدائی 90 منٹس کے دوران مارکیٹ میں 3 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 1 ارب 17 کروڑ روپے ہے ۔ کیپیٹل مارکیٹ میں 244 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 84 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 147 میں مندی جبکہ 13 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اسوقت تک محض 24969 ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button