معاشی عدم استحکام، PSX میں مندی پر اختتام

پاکستان کے معاشی و سیاسی عدم استحکام اور سیاسی بے یقینی کی وجہ سے PSX میں دن کا اختتام مندی پر ہوا۔ آج صبح سے مثبت انداز میں ٹریڈ کرتی ہوئی مارکیٹ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سپر ٹیکس میں کمی کے احکامات جاری ہونے کے بعد اختتامی سیشن میں شدید فروخت دیکھی گئی۔

آج KSE100 انڈیکس میں دن کا اختتام 248 پوائنٹس کی کمی سے 41078 کی سطح پر ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 41024 سے 41619 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 80 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 15488 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 15464 اور بلند ترین لیول 15693 رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 14 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 43 کروڑ روپے رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 1 کروڑ 34 لاکھ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) ریا۔ جبکہ 1 کروڑ 17 لاکھ کے ساتھ میپل لیگ سیمنٹ فیکٹری (MLCF) دوسرے اور 72 لاکھ شیئرز کا حجم سمیٹ کر میزان بینک لیمیٹڈ (MEBL) تیسرے نمبر پر رہا۔ ان کے علاوہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC), ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) , فیصل بینک لیمیٹڈ (FABL) اور اینگرو کارپوریشن لیمیٹڈ (ENGRO) بھی شیئرز والیوم کے اعتبار سے نمایاں رہے۔ شیئر بازار میں سب سے بہترین سیکٹرز کمرشل بینکس، ریفائنری اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن رہے

آج مارکیٹ میں 328 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 93 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 208 میں مندی اور 27 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں یوئی۔ مارکیٹ میں 1 لاکھ 1 ہزار 9 سو 18 ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button