یورپی اسٹاکس میں مندی، وجوہات معاشی رپورٹس اور روس کے ساتھ کشیدگی

یورپی اسٹاکس میں آج مسلسل تیسرے دن مندی نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات منفی معاشی رپورٹس اور روس کے ساتھ کشیدگی ہیں۔ ان کے علاوہ کمپنیوں کے معاشی کوارٹرلی نتائج بھی ان میں شامل ہیں تفصیلات کے مطابق روس پر عائد کی جانیوالی تازہ ترین پابندیوں اور امریکی صدر کے دورہ کیف کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں شدت آئی ہے۔ جس کے بعد روسی صدر نے امریکہ کے ساتھ تخفیف اسلحہ کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ جس کے بعد یورپی سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور رسک فیکٹر بڑھ گیا۔ جس سے مارکیٹس کے شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

معاشی رپورٹس اور کمپنیوں کے نتائج

آج جاری ہونیوالے جرمن GDP ڈیٹا میں معیشت 0.4 فیصد سکڑی ہے جو کہ افراط زر (Inflation) کے اثرات کو ظاہر کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین GDP میں 0.2 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ جرمنی اور فرانس کی Consumer Confidence Reports کے منفی اعداد و شمار بھی اسٹاکس سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کر رہے ہیں۔ یورپی کمپنیوں کی Stocks Earnings میں ہونیوالی کمی ایک منفی ٹریگر ہے۔ جس کی وجہ سے سرمائے کا انخلاء جاری ہے۔ گذشتہ روز Rolls Royce کی معاشی رپورٹ میں توقعات سے 2.2 فیصد زیادہ منافع ہوا ہے۔ جس سے FTSE100 میں جغرافیائی کشیدگی اور بریگزٹ کے تنازعات سے قطع نظر قدرے مثبت رجحان رہا۔ انکے علاوہ Accor اور Hailed گروپ کی Gains بھی متاثر کن رہیں۔ تاہم کارپوریٹ سیکٹر کا زیادہ تر حصہ منفی کوارٹرلی رزلٹس کے ساتھ یورپی سرمایہ کاروں میں منفی رجحان کا باعث بنا۔

مارکیٹس کا موجودہ ٹرینڈ

آج Dax30 میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ انڈیکس 167 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15310 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15530 اور کم ترین لیول 15283 رہا۔ جبکہ شیئر والیوم محض 3 کروڑ 16 لاکھ ہے۔ CAC40 کی صورتحال بھی اس سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ اسوقت تک انڈیکس 80 پوائنٹس کی کمی سے 7237 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اب تک اس فرینچ مارکیٹ میں 3 کروڑ 7 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ FTSE100 میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس کارپوریٹ سیکٹر کے معاشی نتائج کی وجہ سے جغرافیائی تنازعات کے باوجود 10 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 7920 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ شیئر والیوم بھی دیگر یورپی مارکیٹس سے بہتر ہے۔ اسوقت تک اس برطانوی بینچ مارک میں 32 کروڑ 66 لاکھ شیئرز ٹریڈ ہو چکے ہیں۔

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) ملے جلے رجحان اور 46 پوائنٹس کی مندی سے 11200 کی سطح پر ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں بڑی گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ انڈیکس 212 پوائنٹس کی کمی سے 27064 پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ IBEX35 میں بھی ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈیکس 13 پوائنٹس نیچے 9217 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button