IMF پروگرام میں تاخیر اور زرمبادلہ کا بحران: PSX میں شدید مندی

زرمبادلہ کے سنگین بحران اور IMF پروگرام کی بحالی میں تاخیر کی وجہ سے PSX میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیے جانیوالے ہفتہ اعداد و شمار میں Foreign Exchange Reserves تین ارب ڈالرز سے بھی نیچے آ گئے ہیں جو کہ گذشتہ 24 سال کی کم ترین سطح اور 12 دن کی غیر ملکی ادائیگیوں کے برابر ہیں۔ ڈیٹا جاری ہونے کے ملکی معاشی اعشاریوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔

معاشی ماہرین کے مطابق مالیاتی بحران کے باوجود بھی کئی روز سے IMF پروگرام بحال ہونے کی امید پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی تھی اور سرمایہ کاری کے حجم میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔ اگرچہ IMF کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں ختم ہوئے تاہم کسی فوری پیکیج کے نہ جاری ہونے سے بے یقینی کی فضاء پیدا ہوئی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس نماز جمعہ کے وقفے پر 568 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ توڑتے ہوئے 41898 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 41888 سے 42544 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 255 پوائنٹس نیچے 15766 پر آ گیا۔ اسکی کم ترین سطح 15745 اور بلند ترین 16072 رہی۔ ابتدائی سیشن میں 290 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا جن میں دے 59 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 215 میں کمی جبکہ 16 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button