آج پاکستانی اسٹاکس اور انڈیکس کی کارکردگی کا جائزہ

آج پاکستانی اسٹاکس میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کا حجم TRG Pakistan میں رہا اسکی فی شیئر قیمت 6 روپے 87 پیسے کے اضافے کے ساتھ 116 روپے 19 پیسے پر آ گئی ہے۔ آج TRG مجموعی طور پر 2 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے ساتھ Volume Leader رہا۔ ہیزکول لیمیٹڈ (HASCOL ) 2 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور ورلڈ کال ٹیلی کمیونیکیشن لیمیٹڈ ( WTL ) 2 کروڑ 9 لاکھ شیئرز لے لین دین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ کراچی الیکٹرک ( KEL ) میں بھی خرید و فروخت کا اچھا رجحان دکھائی دیا ، ہم ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( HUMNL ), ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ), اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل لیمیٹڈ ( EPCL) نیٹ سول ٹیکنالوجیز ( NETSOL , ایوینسیون لیمیٹڈ ( AVN ) اور ٹیلی کارڈ لیمیٹڈ بھی نمایاں سرمایہ کاری حجم ( Capitalization )حاصل کرنیوالے اسٹاکس میں شامل ہیں۔ اگر سیکٹرز کی کارکردگی ( Sectors Performance) کا جائزہ لیں تو آج ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کا حجم نظر آیا۔ اسکے علاوہ کیمیکل سیکٹر میں بھی شیئرز کی اچھی خرید و فروخت دکھائی دی حصص کی قدر ( Share value ) کے لحاظ سے کولگیٹ پاکستان( COLG ) سب سے نمایاں رہا جس کی فی شیئر قدر 121 روپے اضافے کے ساتھ 2139 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
آج KSE100 کی بلند ترین سطح 41916 اور کم ترین لیول 41603 رہا۔ اس طرح انڈیکس 313 پوائنٹس کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ KSE30 کی بلند ترین سطح 15757 جبکہ کم ترین لیول 15614 رہا ۔ اس طرح کاروبار 143 پوائنٹس کے درمیان میں رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button