آسٹریلوی اور ایشیائی اسٹاکس میں گراوٹ

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ ASX200 میں دن کا اختتام 69 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 6730 پر ہوا ہے۔ آج عالمی اسٹاکس (Global stocks ) میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی افراط زر (Inflation ) کی وجہ سے کساد بازاری ( Recession ) کے خطرے کے پیش نظر زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آئے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے NZX50 میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 84 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10832 پر ہوا ہے۔

ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) میں بھی جاپانی ین کی قدر میں شدید کمی کے پیش نظر اور جاپانی حکومت کی طرف سے مداخلت کے امکانات کی وجہ سے فروخت کا رجحان (Selling Pressure ) دیکھا گیا ۔ اس کے علاوہ امریکی ڈالر ( USD ) اور اس سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز بالخصوص10 سالہ مدت کے بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں اضافہ ہونے کے بعد اسٹاکس کی فروخت کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ Nikkei225 آج 250 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27006 پر بند ہوئی ہے۔ جبکہ Hangseng کا اختتامیہ بھی 231 پوائنٹس کم ہو کر 16280 رہا۔ Shinghai Composite میں دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ جس کے بعد انڈیکس 9 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 3035 پر بند ہوا ہے۔ چینی مارکیٹس میں ان دنوں عالمی مالیاتی مسائل کے علاوہ کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی معاشی سرگرمیاں سست روی کی شکار ہیں۔ Shenzhen میں کاروباری سرگرمیاں 61 پوائنٹس نیچے 10965 پر بند ہوئیں ۔

تائیوان کے Tsec50 میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔ دن کا اختتام 30 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 12946 کی سطح پر ہوا ہے۔ ملائشین اسٹاکس Bursa میں 18 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1433 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) محض ایک پوائنٹ اوپر 17512 پر اور Kospi بھی 19 پوائنٹس کم ہو کر 2218 پر بند ہوئی ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button