آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ملے جلے جبکہ ایشیئن اسٹاکس کا منفی اختتام

آج ایشیائی مارکیٹس ( Asian Markets ) میں ایک اور مندی کا دن اختتام پذیر ہوا۔ آج سرمایہ کاروں کی نظریں امریکی افراط زر (Inflation ) اور کنزیومر پرائس انڈیکس پر لگی ہوئی ہیں۔ جبکہ چینی لاک ڈاؤن اور جاپانی ین (JPY ) کی تاریخی گراوٹ بھی سرمایہ کاری کے حجم ( Capitalization ) میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ Nikkei225 آج 159 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 26237 پر بند ہوئی ہے۔ جبکہ Hangseng میں دن کا اختتام 299 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 16401 پر ہوا ہے۔ Kospi میں کاروباری سرگرمیاں 39 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2162 اور STI میں 39 پوائنٹس کم ہو کر 3044 پر ہوا ہے۔ آج عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) کے لئے سب سے بری خبر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دوبارہ لگایا جانیوالا لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے Shinghaicomposite میں کاروباری سرگرمیاں ملے جلے رجحان کے ساتھ 9 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3016 جبکہ تائیوان کے Tsec میں 270 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 12810 پر بند ہوئی ہے۔ ادھر آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX ) میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے بعد ASX200 انڈیکس 4 پوائنٹس کم یو کر 6642 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ جبکہ NZX50 میں بھی کاروباری دن 55 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 10817 پر ہوا یے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button